Maktaba Wahhabi

311 - 313
﴿اَوَلَمْ یَسِیْرُوْا فِیْ الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ وَ کَانُوْا اَشَدَّ مِنْہُمْ قُوَّۃً وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُعْجِزَہٗ مِنْ شَیْئٍ فِیْ السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ اِنَّہٗ کَانَ عَلِیْمًا قَدِیْرًا ﴾ [فاطر:۴۴[ ’’اور کیا وہ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے ان لوگوں کا انجام کیسے ہوا جو ان سے پہلے تھے، حالانکہ وہ قوت میں ان سے زیادہ سخت تھے۔ اور اللہ کبھی ایسا نہیں کہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں کوئی چیز اسے بے بس کردے، بے شک وہ ہمیشہ سے سب کچھ جاننے والا، ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔‘‘ اس آیتِ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی اسی سنت کی طرف اشارہ فرمایا ہے جس کا ذکر پہلی آیت میں ہوا ہے کہ کیا انھوں نے مکۂ مکرمہ سے باہر آنے جانے کا کوئی سفر نہیں کیا؟ اور تجارتی سفروں میں شام، عراق اور یمن میں نہیں گئے؟ انھوں نے نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے کی قومیں جو قوت اور طاقت میں ان سے کہیں زیادہ تھیں، ان کی شان وشوکت اور ان کی عیش وعشرت ان سے کہیں زیادہ تھی مگر اپنے انبیاء کی تکذیب کے نتیجے میں ان کا انجام کیا ہوا؟ اگر دیکھا ہے تو ان کے انجام سے کوئی سبق نہیں سیکھا، اورنہ دیکھنے کا انھیں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ اور اگر سفر نہیں کیا تو سفر کرکے ان کا انجام دیکھ لیں۔ سورۃ الروم میں بھی فرمایا ہے: ﴿اَوَلَمْ یَسِیْرُوْا فِیْ الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ کَانُوْا اَشَدَّ مِنْہُمْ قُوَّۃً وَّ اَثَارُوْا الْاَرْضَ وَ عَمَرُوْہَآ اَکْثَرَ مِمَّا عَمَرُوْہَا وَ جَآئَ تْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَمَا کَانَ اللّٰہُ
Flag Counter