Maktaba Wahhabi

286 - 313
زائل ہو جاتی ہے یوں کفروشرک کی بیماری ان کی روح کے ساتھ پیوست ہے۔ ’ ولوردوا لعادو‘ میں اشارہ ہے کہ اگر انھیں دوبارہ زندگی دے دی جائے تو پھر بھی کفر وشرک کا مظاہر کریں گے کیونکہ کفر ان کی روح سے لازم وملزوم ہو چکا ہے لہٰذا جب کفردور نہیں ہوگا تو عذاب بھی ختم نہیں ہو گا۔ نیز یہ اس کی بھی دلیل ہے کہ فی الواقع ان ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا کیوں کہ اللہ ذوالجلال والاکرام کا علم ہر چیز کو محیط ہے۔ زمین وآسمان کی کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ اگر ان کے کسی مددگار کا کسی وقت پہنچنا ممکن ہوتا تو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہوتا اور اللہ تعالیٰ اس کی نفی نہ کرتے۔ اس لیے دونوں اعتبار سے یہ آیت کفار کے دائمی عذاب کی دلیل ہے۔
Flag Counter