Maktaba Wahhabi

276 - 313
﴿وَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَہُمْ نَارُ جَہَنَّمَ لَا یُقْضٰی عَلَیْہِمْ فَیَمُوْتُوْا وَ لَاا یُخَفَّفُ عَنْہُمْ مِّنْ عَذَابِہَا کَذٰلِکَ نَجْزِیْ کُلَّ کَفُوْرٍ ﴾(فاطر:۳۶) ’’اور وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا ان کے لیے جہنم کی آگ ہے، نہ ان کا کام تمام کیا جائے گا کہ وہ مرجائیں اور نہ ان سے اس کا کچھ عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا۔ ہم ایسے ہی ہر ناشکرے کو بدلہ دیا کرتے ہیں۔‘‘ اس سے پہلے اللہ کی آیات کی تلاوت کرنے والوں، نماز پڑھنے والوں اور انفاق فی سبیل اللہ کرنے والوں کو جنت کی بشارت دی گئی ہے۔ یہاں اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی نافرمانی اور ناشکری کرنے والوں کے انجام سے خبردار کیا گیا ہے کہ ان کے لیے جہنم کی آگ ہے۔ آگ تو بہرحال آگ ہے، مگر وہ جہنم کی آگ میں جائیں گے جو دنیا کی آگ سے ستر گنا زیادہ سخت ہوگی۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نَارُکُمْ ہَذِہِ مَا یُوقِدُ بَنُوْ آدَمَ جُزْئٌ وَاحِدٌ مِنْ سَبْعِیْنَ جُزْئً مِنْ نَّارِ جَہَنَّمَ [1] ’’تمھاری یہ آگ، جسے اولادِ آدم جلاتی ہے، جہنم کی آگ کے ستر حصوں کا ایک حصہ ہے۔‘‘ ﴿لَا یُقْضٰی عَلَیْہِمْ ﴾ دنیا کی آگ میں انسان جل کر مر جاتا ہے۔ جہنمی چاہیں گے کہ مرجائیں مگر مریں گے نہیں۔ وہ جہنم کے فرشتے سے کہیں گے: ﴿وَ نَادَوْا یٰمٰلِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّکَ ط قَالَ اِنَّکُمْ مَّاکِثُوْنَ ﴾ [2]
Flag Counter