Maktaba Wahhabi

269 - 313
اس لیے دنیا کی کسی چیز کو جنت کی اشیاء سے کوئی تناسب نہیں۔ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت کی خاتون کو جو موتی پہنائے جائیں گے ان میں سے کم تر درجے کے موتی کی روشنی مشرق ومغرب کو روشن کردے گی۔ [1] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تَبْلَغُ اَلْحِلْیَۃُ مِنَ الْمُؤْمِنِ حَیْثُ یَبْلُغُ الْوَضُوْئُ[2] ’’مومن کا جہاں تک وضو پہنچتا ہے وہاں تک اس کا زیور پہنچے گا۔‘‘ حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ جنت کے زیور کا ذکر فرمایا کہ ان کو سونے چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے جن میں موتی اور یاقوت جڑے ہوئے ہوں گے، ان پر بادشاہوں کی طرح تاج ہوں گے، چہرے بے ریش ہوں گے، آنکھیں سرمگیں ہوں گی۔[3] مومن مرد کے لیے دنیا میں ریشم کا لباس حرام ہے۔ اسی طرح سونے کا زیور بھی حرام ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے دیکھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہاتھ میں ریشم دوسرے میں سونا لیا پھرفرمایا: اِنَّ ہَذَیْنِ حَرَامٌ عَلَی ذُکُوْرِ أُمِّتيْ[4] ’’بے شک یہ دونوں میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔‘‘ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَنْ لَبِسَ الْحَرِیْرَ فِیْ الدُّنْیَا لَمْ یَلْبَسْہُ فِیْ الْآخِرَۃِ [5] ’’جو دنیا میں ریشم پہنتا ہے وہ جنت میں ریشم نہیں پہنے گا۔‘‘ بلکہ حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter