Maktaba Wahhabi

193 - 313
بَعْدِکُمْ مَّا یَشَآئُ کَمَآ اَنْشَاَکُمْ مِّنْ ذُرِّیَّۃِ قَوْمٍ اٰخَرِیْنَ ﴾ [1] ’’اور تیرا ربّ ہی ہر طرح بے پروا کمال رحمت والا ہے، اگر وہ چاہے تو تمہیں لے جائے اور تمہارے بعد جانشین بنا دے جسے چاہے، جس طرح اس نے تمہیں کچھ اور لوگوں کی اولاد سے پیدا کیا ہے۔‘‘ اس لیے تمہاری نافرمانیوں کی بنا پر تمہیں جو مہلت مل رہی ہے تو یہ اس کی رحمت کا نتیجہ ہے یوں نہیں کہ تمہارا باقی رکھنا، اللہ کی کوئی کمزوری ہے۔ ایک جگہ فرمایا: ﴿وَاللّٰہُ الْغَنِیُّ وَاَنْتُمُ الْفُقَرَائُ وَاِِنْ تَتَوَلَّوْا یَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَیْرَکُمْ ثُمَّ لَا یَکُوْنُوْا اَمْثَالَکُمْ ﴾[2] ’’اور اللہ ہی بے پروا ہے اور تم ہی محتاج ہو اور اگر تم پھر جاؤ گے تمہاری جگہ تمہارے سوا اور لوگوں کو لے آئے گا، پھر وہ تمہاری طرح کے نہ ہوں گے۔‘‘ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا تھا: ﴿اِنْ تَکْفُرُوْا اَنْتُمْ وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا فَاِنَّ اللّٰہَ لَغَنِیٌّ حَمِیْدٌ ﴾ [3] ’’اگر تم اور وہ لوگ جو زمین میں ہیں، سب کے سب کفر کرو تو بے شک اللہ یقینا بڑا بے پروا، بے حد تعریف والا ہے۔‘‘ اپنی اطاعت اور فرمانبرداری کے بارے میں بھی یہی فرمایا ہے کہ جو شکر گزار ہے اس کا فائدہ اسی کو ملے گا۔ اس کی شکر گزاری سے اللہ کو کوئی فائدہ نہیں۔ ﴿وَ مَنْ یَّشْکُرْ فَاِنَّمَا یَشْکُرُ لِنَفْسِہٖ وَ مَنْ کَفَرَ فَاِنَّ اللّٰہَ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ ﴾[4]
Flag Counter