Maktaba Wahhabi

191 - 313
مانگو میں دوں گا، جب کہ انسان فقیر ہے اور قدم بہ قدم اللہ کا محتاج ہے مگر وہ اللہ سے نہیں مانگتا بلکہ ان سے مانگتا ہے جو خود محتاج ہیں اور نہ انھوں نے کسی کو مانگنے کے لیے کہا ہے۔ اس لیے اس سے مانگو جو غنی ہے۔ حضرت قاضی محمد سلیمان منصور پوری رحمہ اللہ نے کیا خوب کہا ہے: سب اپنے اپنے حال میں ہیں احتیاج مند دل میں کسی کو جان کے حاجت روا نہ مانگ مانگ اور مانگ، مانگ سدا مانگ حق سے مانگ مت مانگ کچھ نہ مانگ بشر سے ذرا نہ مانگ خالق سے مانگ تسمہ بھی ہو خواہ کفش کا! سلگ گہر اور شَہْ دریا عطانہ مانگ ہے دینے والا سب کو غنی حمید ہی خلقت سے دے کے واسطۂ کبریا نہ مانگ سلمان ایک بات تجھے راز کی کہوں! تو حق سے حق کو مانگ کبھی ما سوا نہ مانگ
Flag Counter