Maktaba Wahhabi

184 - 313
الٰہی! شاہ تو ہے میں گدا ہوں الٰہی! تو غنی میں بے نوا ہوں الٰہی! تو غفور اور میں گنہگار الٰہی! تو کریم اور میں گرفتار الٰہی! تو قوی اور ناتواں میں خداوند! کہاں تو اور کہاں میں حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ نے فرمایا: اے میرے بندو! میں نے اپنے نفس پر ظلم کو حرام قرار دیا ہے اور میں نے اسے تمہارے درمیان بھی حرام کیا ہے، پس تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔ ’’ اے میرے بندو! تم سب بھوکے ہو، سوائے ان کے جن کو میں کھلاتا ہوں لہٰذا تم مجھ سے کھانا طلب کرو میں تمہیں کھلاؤں گا۔ ‘‘ ’’اے میرے بندو! تم سب برہنہ ہو، سوائے ان کے جن کو میں پوشاک پہنا دوں، پس تم مجھ سے ہی پوشاک مانگو، میں تمہیں لباس پہناؤں گا۔ اے میرے بندو! تم رات دن گناہ کرتے ہو اور میں تمام گناہوں کو معاف کرتا ہوں، پس تم مجھ سے مغفرت طلب کرو، میں تمہیں بخش دوں گا۔ ‘‘ ’’اے میرے بندو! تم میرے نقصان کو نہیں پہنچ سکتے کہ تم مجھے نقصان پہنچا سکو اور میرے نفع کو نہیں پہنچ سکتے کہ تم مجھے نفع پہنچا سکو۔ ‘‘ ’’اے میرے بندو! اگر تمہارے اوّل اور آخر تمہارے انسان اور جنات سب اس شخص کی طرح ہوجائیں جس کے دل میں تم میں سے سب سے زیادہ اللہ کا ڈر ہے، تو یہ بات میری بادشاہی میں کوئی اضافہ نہیں کرسکتی۔ ‘‘ ’’اے میرے بندو! اگر تمہارے اوّل اور آخر، تمہارے انسان اور
Flag Counter