Maktaba Wahhabi

179 - 313
ایک اور جگہ فرمایا: ﴿وَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ ٰالِہَۃً لِّیَکُوْنُوْا لَہُمْ عِزًّا کَلاَّط سَیَکْفُرُوْنَ بِعِبَادَتِہِمْ وَ یَکُوْنُوْنَ عَلَیْہِمْ ضِدًّا ﴾ [1] ’’اور انھوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنا لیے، تاکہ وہ ان کے لیے باعثِ عزت ہوں۔ ہرگز ایسا نہ ہوگا، عنقریب وہ ان کی عبادت کا انکار کردیں گے اور ان کے خلاف مدِ مقابل ہوں گے۔‘‘ اللہ کے سوا یہ معبود اگر بت ہیں تو اللہ انہیں بھی قوتِ گویائی دیں گے اور وہ بھی ان کے شرک کا انکار کریں گے، اور فرشتوں سے قیامت کے دن جب پوچھا جائے گا کہ یہ تمہاری عبادت کرتے تھے تو وہ عرض کریں گے۔ ہرگز نہیں یہ جنوں کے پجاری تھے۔ [2] یہ شرک وکفر جنوں کی شرارت ہے اور انہی کی شعبدہ بازیوں کا نتیجہ ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بھی قیامت کے دن جب یہ پوچھا جائے گا کہ تم نے کہا تھا کہ اللہ کے بندو! مجھ کو اور میری والدہ کو معبود بنا لو؟ تو وہ عرض کریں گے: ﴿قَالَ سُبْحٰنَکَ مَا یَکُوْنُ لِیْٓ اَنْ اَقُوْلَ مَا لَیْسَ لِیْ ق بِحَقٍّ ﴾ [3] ’’وہ کہے گا تو پاک ہے، میرے لیے بنتا ہی نہیں کہ میں وہ بات کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہیں۔‘‘ لہٰذا مشرکین اللہ کے سوا جنھیں پکارتے ہیں اور ما فوق الفطرت مصائب میں جن سے مدد طلب کرتے ہیں۔ قیامت کے دن وہ سبھی ان کے دشمن ہوں گے، اور اس کا بھی انکار کردیں گے کہ یہ ہماری عبادت کرتے تھے۔ بلکہ وضاحت کریں گے یہ درحقیقت ہماری نہیں جنوں کی عبادت کرتے تھے اور شرک وکفر کی یہ پٹی ان کو
Flag Counter