Maktaba Wahhabi

132 - 313
’’اے رسول! تجھے وہ لوگ غمگین نہ کریں جو کفر میں دوڑ کر جاتے ہیں۔‘‘ یہی بات سورۃ آلِ عمران:۱۷۶ میں بھی فرمائی ہے۔ چاہیے تو یہ تھا وہ ایمان وعملِ صالح میں آگے بڑھتے مگر یہ الٹا کفر وعصیان میں دوڑے جارہے ہیں۔ لہٰذا ایسے لوگوں کے بارے میں آپ غمزدہ نہ ہوں اور اپنے آپ کو ہلکان میں نہ ڈالو۔ ﴿إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ ﴾ جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ خوب جانتا ہے۔ اس جملہ میں سرزنش اور شدید وعید ہے کہ یہ جو کرتوتیں کررہے ہیں ہم ان سے خوب واقف ہیں ہم ان سے وہی معاملہ کریں گے جس کے یہ سزاوار ہیں۔ سورۃ المجادلہ[1] میں ہے کہ: بے شک اللہ جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، کوئی تین آدمیوں کی کوئی سرگوشی نہیں مگر وہ ان کا چوتھا ہے اور نہ کوئی پانچ آدمیوں کی مگر وہ ان کا چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم اور نہ زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے جہاں بھی وہ ہوں، پھر وہ انہیں قیامت کے دن بتائے گا جو کچھ انہوں نے کیا، یقینا اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ اسی انداز کی بات سورۃ الانعام[2] میں فرمائی ہے۔ جس میں یہ تنبیہ ہے کہ قیامت میں ہم ان کی تمام کرتوتوں کو ان کے سامنے لائیں گے کہ تم یہ اور یہ کرتے رہے ہو آج ہم تمہاری خبر لیں گے۔
Flag Counter