Maktaba Wahhabi

100 - 313
شَیْئٌ عَجِیْبٌ ﴾[1] ’’بلکہ انھوں نے تعجب کیا کہ ان کے پاس انھی میں سے ایک ڈرانے والا آیا۔‘‘ یہی اعتراض پہلی قوموں کو بھی تھا: ﴿فَقَالُوْآ اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُہٗ اِنَّآ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ وَّ سُعُرٍ ﴾ [2] ’’پس انہوں نے کہا کیا ایک آدمی جو ہمیں سے ہے اکیلا، ہم اس کے پیچھے لگ جائیں؟ یقینا ہم تو اس وقت بڑی گمراہی اور دیوانگی میں ہوں گے۔‘‘ یہی بات سورۃ التغابن[3] میں بھی بیان ہوئی ہے کہ وہ تعجب کرتے تھے اسی طرح وہ یہ بھی کہتے تھے: ﴿وَ قَالُوْا مَالِ ہٰذَا الرَّسُوْلِ یَاْکُلُ الطَّعَامَ وَ یَمْشِیْ فِی الْاَسْوَاقِ لَوْ لاَ اُنْزِلَ اِلَیْہِ مَلَکٌ فَیَکُوْنَ مَعَہٗ نَذِیْرًا ﴾[4] ’’اور انہوں نے کہا اس رسول کو کیا ہے کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے، اس کی طرف کوئی فرشتہ کیوں نہ اتارا گیا کہ اس کے ساتھ ڈرانے والا ہوتا۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے اس کے جواب میں فرمایا: ﴿وَمآ اَرْسَلْنَا قَبْلَکَ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّا اِنَّہُمْ لَیَاْکُلُوْنَ الطَّعَامَ وَ یَمْشُوْنَ فِی الْاَسْوَاقِ ﴾[5] ’’اور ہم نے تجھ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجے مگر بلاشبہ وہ یقینا کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے۔‘‘ دوسرا اس اعتبار سے جھٹلاتے تھے کہ تمہاری یہ بات کہ اللہ کے سوا عبادت کا کوئی
Flag Counter