Maktaba Wahhabi

122 - 290
مستقل صاحب شریعت ،نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ ۱… ’’قل یایھا الناس انی رسول اﷲ الیکم جمیعا ای مرسل من اﷲ اور کہہ کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف خداتعالیٰ کا رسول ہوکر آیا ہوں ۔‘‘[1] ۲… ’’انا ارسلنا الیکم رسولاً شاہداً علیکم کما ارسلنا الیٰ فرعون رسولاً‘‘ ’’ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے۔ اسی رسول کی مانند جو فرعون کی طرف بھیجا گیا تھا۔‘‘[2] ۳…’’یٰسن انك لمن المرسلین علی صراط مستقیم‘‘’’اے سردار تو خدا کا مرسل ہے راہ راست پر۔‘‘[3] ۴… ’’فکلمنی ونادانی وقال انی مرسلك الیٰ قوم مفسدین وانی جاعلك للناس اماما وانی مستخلفك اکراما کما جرت سنتی فی الأولین‘‘[4] ۵… ۔ ’’ھو الذی أرسل رسوله بالھدیٰ ودین الحق لیظھرہ علی الدین کله ‘‘[5] ۶… ’’اب ظاہر ہے کہ ان الہامات میں میری نسبت باربار بیان کیاگیا ہے کہ یہ خدا کا فرستادہ، خدا کا مامور، خدا کا امین، اور خدا کی طرف سے آیا ہے۔ جو کچھ کہتا ہے اس پر ایمان لاؤ اور اس کا دشمن جہنمی ہے۔‘‘[6] مذکورہ بالا وہ تمام آیات جو آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوّت و رسالت حقانیت و صداقت میں ناذل ہوئی تھیں ،مرزا ملعون نے اُن تمام آیات کا مصداق خود کو بناتے ہوئے صراحتاً نبوّت و رسالت کا دعویٰ کیا ۔
Flag Counter