Maktaba Wahhabi

120 - 290
1886ء میں توحید وتفرید کا دعویٰ الہام: ’’تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید اور تفرید۔‘‘ [1]’’تو مجھ سے اور میں تجھ سے ہوں ۔‘‘ [2] 1889ء میں مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ ’’اﷲ جل شانہ کی وحی اور الہام سے میں نے مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور یہ بھی میرے پر ظاہر کیاگیا ہے کہ میرے بارے میں پہلے سے قرآن شریف اور احادیث نبویہ میں خبر دی گئی ہے اور وعدہ دیاگیا ہے۔‘‘[3] 1891ء میں مسیح ابن مریم ہونے کا دعویٰ الہام: ’’جعلناک المسیح بن مریم (ہم نے تجھ کو مسیح ابن مریم بنایا) ان کو کہہ دے کہ میں عیسیٰ کے قدم پر آیا ہوں ۔‘‘[4]’’ابن مریم کے ذکر کو چھوڑواس سے بہتر غلام احمد ہے‘‘[5] 1892ء میں صاحب ِکن فیکون ہونے کا دعویٰ الہام: ’’انما امرک اذا اردت شیئًا ان تقول له کن فیکون یعنی تیری یہ بات ہے کہ جب تو کسی چیز کا ارادہ کرے تو اسے کہے کہ ہو جا تو وہ ہو جائے گی۔‘‘[6] 1898ء میں مسیح اور مہدی ہونے کا دعویٰ ’’بشرنی وقال ان المسیح الموعود الذی یرقبونہ والمھدی المسعود الذی ینتظرونہ ھوانت خدا نے مجھے بشارت دی اور کہا کہ وہ مسیح موعود اور مہدی مسعود جس کا انتظار کرتے ہیں وہ تو ہے۔‘‘[7]
Flag Counter