Maktaba Wahhabi

40 - 42
قائد کے لئے ضروری ہے کہ وہ یہود و نصاریٰ،ہندوؤں،پارسیوں،غیر مسلموں کو کبھی بھی دوست نہ بنائے بھلے وہ اُن کے پڑوس میں رہتے ہوں یا شہر اور ملک میں۔اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: ﴿لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْکٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤمِنِیْنَ۔وَمَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ فَلَیْسَ مِنَ اللّٰہِ فِیْ شَیْئٍ﴾ (آل عمران:28) مومنوں کوچاہئے کہ مومنوں کے سوا کافروں کو دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا اُس سے اللہ کا کچھ (عہد) نہیں۔ ﴿یٰٓـاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا دِیْنَکُمْ ھُزُوًا وَّ لَعِبًا مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبِ مِنْ قَبْلِکُمْ وَالْکُفَّارَ اَوْلِیَآئَ۔وَاتَّقُوا اللّٰہَ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴾ (المآئدۃ:57) اے ایمان والو!جن لوگوں کو تم سے پہلے کتابیں دی گئی تھیں اُن کو اور کافروں کو جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنا رکھا ہے دوست نہ بناؤ اور مومن ہو تو اللہ سے ڈرتے رہو۔ ﴿لَتَجِدَنَّ اَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَۃً لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا الْیَھُوْدَ وَالَّذِیْنَ اَشْرَکُوْا ﴾ (اے پیغمبر!) تم دیکھو گے کہ مومنوں کیساتھ سب سے زیادہ دشمنی کرنے والے یہودی اور مشرک ہیں (المائدۃ:82) کیونکہ یہ لوگ مسلمانوں سے کبھی بھی خوش نہیں ہو سکتے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ﴿وَلَنْ تَرْضٰی عَنْکَ الْیَھُوْدُ وَلَاالنَّصَارٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتَھُمْ ﴾ اور کبھی بھی یہود و نصاریٰ تم سے راضی نہ ہوں گے یہاں تک کہ تم مکمل طور پر ان کی ملت کی پیروی کرو۔
Flag Counter