Maktaba Wahhabi

11 - 42
کہ ’’بیشک یہ قرآن ہی تمام لوگوں کو سیدھا راستہ دکھانے والا ہے‘‘۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: إِنَّ اللّٰہَ یَرْفَعُ بِھٰذَا الْکِتَابِ أَقْوَامًا وَ یَضَعُ بِہِ آخَرِیْنَ (رواہ مسلم) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے سبب سے کچھ لوگوں کو بلند کرے گا اور کچھ لوگوں کو گرا دے گا۔ جس طرح دھوپ اور چھاؤں برابر نہیں،خشکی اور تری برابر نہیں،اندھا اور بینا برابر نہیں اسی طرح عالم اور جاہل برابر نہیں۔نیک عالم کا مقام بہت بلند ہے۔ مندرجہ بالا سطورکا مطلب یہ نہیں ہے کہ سائنسی ایجادات سے منہ موڑ لیا جائے!ہرگز نہیں!وہ بھی ضروری ہیں لیکن ان معروضات کا مقصد صرف یہ ہے اپنی تمام قسم کی ایٹمی اور خلائی تحقیقات اور آسائشوں بھری سائنس کو اللہ کی بتائی ہوئی حدود کے اندر رہ کر سیکھو اور اختیار کرو اور ان پر نازاں نہ ہو کہ یہ بھی اسی رب کی مخلوقات ہیں جس رب نے انسان کو پیدا کیا اور اس کے لئے ان تمام چیزوں کو مسخر کر دیا۔ تاریخ داں حضرات جانتے ہیں کہ سب سے پہلے ’’راکٹ سازی‘‘ ٹیپو سلطان نے کی تھی کہ جس کی بدولت مکار،عیار اور تجربہ کار انگریزوں کو شکست فاش دی اور وہ صلح پر مجبور ہوئے۔آج بھی خلائی ریسرچ کی امریکن کمپنی ’’ناسا‘‘ کی بلڈنگ میں ٹیپو سلطان کی تصویر کے ساتھ اس راکٹ کی تصویر بھی موجود ہے جو اس نے بنایا تھا۔ قائدکی دوسری صلاحیت جسمانی قوت و طاقت اللہ رب العزت نے قائد کی دوسری صفت جسمانی قوت و طاقت ارشاد فرمائی ہے تو اس کے کئی معنی ہو سکتے ہیں مثلاً ایک تو قائد بذاتِ خود بہت زیادہ طاقتور ہو۔مثلاً جو چٹان
Flag Counter