Maktaba Wahhabi

93 - 94
کریں۔ [بخاری] ٭ آیۃ الکرسی پڑھیں جس کی فضیلت حدیث میں یوں ہے: ’’جو آدمی اسے پڑھ لے ساری رات اللہ کی طرف سے ایک محافظ اس کی نگرانی کرتا رہتا ہے اور شیطان اس کے قریب نہیں آتا۔‘‘ [بخاری] ٭ ﴿بِاسْمِکَ رَبِّ وَضَعْتُ جَنْبِیْ وَبِکَ أَرْفَعُہُ إِنْ أَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْہَا وَإِنْ أَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْنَ﴾ [بخاری،مسلم] ’’ اے میرے رب ! تیرے نام کے ساتھ میں نے اپنا پہلو(بستر پر)رکھا ہے اور تیرے(فضل کے ساتھ ہی)اسے اٹھاؤں گا۔اگر تو نے میری روح کو قبض کرلیا تو اس پر رحم کرنااور اگر تو نے اسے واپس لوٹا دیا تو اس کی اسی چیز کے ساتھ حفاظت کرنا جس کے ساتھ تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔‘‘ ٭ ﴿اَللّٰہُمَّ إِنَّکَ خَلَقْتَ نَفْسِیْ وَأَنْتَ تَوَفَّاہَا لَکَ مَمَاتُہَا وَمَحْیَاہَا إِنْ أَحْیَیْتَہَا فَاحْفَظْہَا وَإِنْ أَمَتَّہَا فَاغْفِرْ لَہَا اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَسْأَلُکَ الْعَافِیَۃَ [مسلم] ’’ اے اللہ ! بے شک تو نے میری جان کو پیدا کیااور تو ہی اسے فوت کرے گا،تیرے لئے ہے اس کی موت اور اس کی زندگی۔اگر
Flag Counter