Maktaba Wahhabi

87 - 94
٭ ذکر سعادتمندی کا راستہ ہے۔فرمان الٰہی ہے: ﴿اَلَّذِیْنَ آمَنُوْا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُہُمْ بِذِکْرِ اللّٰہِ أَلاَ بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ [الرعد:۲۸] ’’ جو لوگ ایمان لائے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔یاد رکھو ! اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہو تی ہے۔‘‘ ٭ ہمیشہ اللہ کا ذکر کرتے رہنا انسان کیلئے ضروری ہے کیونکہ اہل جنت صرف اس گھڑی پر حسرت کریں گے جس میں انھوں نے اللہ کا ذکر نہیں کیا ہوگا۔ ٭ ہمیشہ اللہ کا ذکر کرتے رہنا ہمیشہ اللہ کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کی دلیل ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ’’ علما کااتفاق ہے کہ بے وضو اور جنبی شخص اور حیض ونفاس والی عورت کیلئے دل اور زبان کے ساتھ اللہ کا ذکر کرنا جائز ہے،جیسے سبحان اللّٰه،الحمد للّٰه،اللّٰه اکبر،لا إلہ إلا اللّٰه اور درود شریف پڑھنا اور دعا کرنا،ہاں قراء ت کرنا جائز نہیں۔‘‘ ٭ جو شخص اللہ کا ذکر کرتا ہے اللہ اس کا ذکر کرتا ہے۔فرمان الٰہی ہے:
Flag Counter