Maktaba Wahhabi

84 - 94
بیک وقت ایک سے زیادہ عبادات بیک وقت ایک سے زیادہ عبادات کرنے کا طریقہ صرف ان لوگوں کو آتا ہے جو اپنے قیمتی اوقات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔اور اس کے کئی طریقے ہیں: 1 انسان کا مسجد کی طرف جانا عبادت ہے،چاہے پیدل چل کر جائے یا سواری پرسوار ہو کر،لیکن اس دوران وہ کئی اور عبادات بھی کرسکتا ہے مثلاً اللہ کا ذکر اور تلاوتِ قرآن وغیرہ۔ 2 کسی دعوتی تقریب میں حاضر ہونا عبادت ہے بشرطیکہ اس تقریب میں منکرات نہ ہوں۔اور اس دوران اگر وہ تقریب کے حاضرین کو اللہ کے دین کی طرف دعوت دے اور انھیں پندو نصائح کرے یا اللہ کے ذکر میں مشغول رہے تو یوں ایک وقت میں وہ کئی عبادات کا ثواب حاصل کر سکتا ہے۔ 3 عورت کا گھریلو کام کاج سرانجام دینا عبادت ہے اگر اسکی نیت اللہ کا تقرب حاصل کرنا اور خاوند کو راضی کرنا ہو۔اور اسی دوران اگر وہ اپنی زبان سے اللہ کا ذکر کرتی رہے یا کوئی دینی کیسٹ سنتی رہے تو اسے ایک وقت میں متعدد عبادتوں کا ثواب حاصل ہو سکتا ہے۔
Flag Counter