Maktaba Wahhabi

8 - 94
مراد وہ عمل ہے جس کے کرنے پر ثواب ملتا ہے اور اسے چھوڑنے پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔اور میں نے اس رسالے میں ان سنتوں کو جمع کیا ہے جن پر ہم میں سے ہر شخص دن اور رات میں کئی مرتبہ عمل کر سکتا ہے۔ اور میں نے محسوس کیا ہے کہ روز مرہ کی سنتوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے بشرطیکہ انسان اپنے تمام معمولات صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو مد نظر رکھ کر سر انجام دے۔یہ رسالہ انہی سنتوں پر عمل کرنے کے سلسلے میں آسان ترین وسائل کے بیان میں لکھا گیا ہے۔ اگر انسان روزانہ ایک ہزار سنتوں پر عمل کرے تو یوں وہ ایک ماہ کے دوران تیس ہزار سنتوں پر عمل کر سکتا ہے۔سو کتنا بد نصیب ہے وہ انسان جو ان سنتوں کو سرے سے جانتا ہی نہ ہو یا جانتا تو ہو لیکن ان پر عمل نہ کرتا ہو ! سنت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ان میں سے چند فوائد یہ ہیں: 1 سنت پر عمل پیرا ہونے سے بندۂ مومن کو اللہ تعالیٰ کی محبت نصیب ہوتی ہے۔
Flag Counter