Maktaba Wahhabi

79 - 94
کھانے کی سنتیں ٭ کھانے سے پہلے اور کھانے کے دوران ٭ ’بسم اللہ ‘ کاپڑھنا:اگر شروع میں بھول جائے تو یاد آنے پر بِسْمِ اللّٰہِ فِیْ أَوَّلِہِ وَآخِرِہِ پڑھ لے۔ [ابو داؤد،ترمذی] ٭ دائیں ہاتھ سے کھانا۔ ٭ اپنے سامنے سے کھانا۔ ایک حدیث میں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ اے بچے ! بسم اللہ پڑھواو راپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘ [مسلم] ٭ لقمہ گر جائے تو اسے صاف کرکے کھا لینا ارشا نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ جب تم میں سے کسی شخص سے لقمہ گر جائے تو وہ اسے صاف کرکے کھا لے۔‘‘ [مسلم] ٭ تین انگلیوں کے ساتھ کھانا حدیث میں ہے کہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں کے ساتھ کھاتے تھے۔‘‘[مسلم]
Flag Counter