Maktaba Wahhabi

77 - 94
ساتھ مل کر کھانا کھاتا ہے۔ ٭ جب وہ اپنے دوست یا کسی پڑوسی سے ملاقات کرتا ہے،اگرچہ کھڑے کھڑے اس سے بات چیت کرکے چلا کیوں نہ جائے۔ ٭ جب وہ دورانِ ڈیوٹی اپنے ساتھی ملازمین کے ساتھ یا سکول و کالج میں اپنے ہم کلاس طلبہ کے ساتھ رہتا ہے۔ ٭ جب وہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ ہوتا ہے اور ان کے ساتھ کئی امور پر تبادلۂ خیالات کرتا ہے۔ ٭ جب وہ کسی کو اپنے ساتھ لیکر گاڑی میں گھومتا ہے یا اس کے ساتھ کسی کام پر جاتا ہے۔ ٭ جب وہ کوئی درس یا لیکچر سننے کیلئے دیگر حاضرین کے ساتھ بیٹھتا ہے۔ لہذا ذرا سوچیں ! ان مجلسوں میں سے کتنی مجلسیں ایسی ہیں جن سے اٹھ کر جاتے ہوئے آپ مندرجہ بالا دعا کو پڑھتے ہیں؟اور اگر آپ اس دعا کے معنی میں غور فرمائیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ دعا انتہائی عظیم ہے۔اس کے ذریعے انسان ہمیشہ اللہ کے ساتھ اپنا تعلق قائم رکھتا ہے،اس کی تعریف کرتا ہے،اسے عیبوں سے پاک ذات قرار
Flag Counter