Maktaba Wahhabi

58 - 94
نماز پڑھتے تو ہماری خواہش ہوتی کہ ہم آپ کی دائیں طرف ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوں۔تو میں نے انھیں یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا: ﴿رَبِّ قِنِیْ عَذَابَکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَک [مسلم] ٭ آخری تین سورتوں کو پڑھنا۔مغرب اور فجر کے بعد انھیں تین تین مرتبہ پڑھنا مسنون ہے۔ [ابو داؤد،ترمذی،نسائی] ٭ آ یۃ الکرسی کا پڑھنا:ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی کو پڑھے اس کے اور جنت کے درمیان صرف اس کی موت کا فاصلہ رہ جاتا ہے۔‘‘ [نسائی] ٭ فجر اور مغرب کے بعد دس مرتبہ یہ دعاپڑھیں: ﴿لاَ إِلٰہَ إلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ﴾ [ترمذی] ’’ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں۔وہ اکیلا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔اسی کیلئے ساری بادشاہت ہے اور اسی کیلئے تمام تعریفیں ہیں۔وہ زندہ کرتا اور مارتا ہے اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔‘‘ ٭ درج بالا تسبیحات کی گنتی دائیں ہاتھ پر کرنا۔ ٭ درج بالا اذکار اور دعاؤں کو جگہ تبدیل کئے بغیر اپنی جائے نماز پر
Flag Counter