Maktaba Wahhabi

34 - 94
دن اور رات کی نفل نمازیں 1. فرائض سے پہلے اور بعد کی سنتیں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ کوئی بھی مسلمان بندہ جو ہر دن بارہ رکعات نمازِ نفل اللہ کی رضا کیلئے پڑھتا رہے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔‘‘ [مسلم] اور یہ بارہ رکعات درج ذیل ہیں: چار ظہر سے پہلے اور دو اس کے بعد،دو مغرب کے بعد،دو عشاء کے بعداور دو فجر سے پہلے۔ میرے مسلمان بھائی ! کیا آپ کو جنت کا گھر پسند نہیں؟اگر ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ وصیت پر عمل کریں اور دن اور رات میں بارہ رکعات نماز نفل پڑھا کریں۔ 2. چاشت کی نماز اِس نماز کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ(۳۶۰)صدقوں کے برابر ہوتی ہے۔جیسا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادگرامی ہے کہ ’’ تم میں سے ہر شخص کے ہر جوڑ پر ہر دن صدقہ کرنا ضروری ہے،
Flag Counter