Maktaba Wahhabi

29 - 94
واجب ہو جاتی ہے جیسا کہ صحیح مسلم میں موجود ہے۔ 2 اذان کے بعداس دعا کا پڑھنا: ﴿وَأَنَا أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ،وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ،رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا،وَبِالْإِسْلاَمِ دِیْنًا،وَبِمُحَمَّدٍ رَّسُوْلًا اس دعا کی فضیلت حدیث میں یہ ہے کہ پڑھنے والے کے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔ [مسلم] 3 اذان کے بعد درود شریف پڑھنا یاد رہے کہ سب سے افضل درود،درودِ ابراہیمی ہے جو کہ نماز میں پڑھا جاتا ہے۔ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ جب تم مؤذن کو سنو تو تم بھی اسی طرح کہو جیسے وہ کہتا ہے۔پھر مجھ پر درود پڑھو،کیونکہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمتیں بھیجتا ہے۔‘‘(یا دس مرتبہ اس کی فرشتوں میں تعریف کرتا ہے) [مسلم] 4 درود شریف پڑھنے کے بعد درج ذیل دعا کا پڑھنا: ﴿اَللّٰہُمَّ رَبَّ ہٰذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ وَالصَّلَاۃِ الْقَائِمَۃِ آتِ مُحَمَّدَا نِ الْوَسِیْلَۃَ وَالْفَضِیْلَۃَ وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَا
Flag Counter