Maktaba Wahhabi

27 - 94
٭ پہلی صف کیلئے آگے بڑھنا ایک حدیث میں ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ اذان اور پہلی صف میں کتنا اجر ہے،پھر اس کیلئے انھیں قرعہ اندازی کرنی پڑے تو وہ قرعہ اندازی کر گذریں۔‘‘[بخاری،مسلم] ٭ تحیۃ المسجد پڑھنا ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’ تم میں سے کوئی شخص جب مسجد میں داخل ہو تو اس وقت تک نہ بیٹھے جب تک دو رکعات نماز ادا نہ کرلے۔‘‘ [بخاری،مسلم] امام شافعی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ ’’ تحیۃ المسجد تمام اوقات میں،حتی کہ ممنوعہ اوقات میں بھی مشروع ہے۔‘‘ اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ: ’’تمام اہلِ فتوی کا اجماع ہے کہ تحیۃ المسجد سنت ہے۔‘‘ ٭ مسجد سے نکلنے کی دعا پڑھنا درود شریف پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھیں:
Flag Counter