Maktaba Wahhabi

23 - 94
گھر میں واپس آتا ہو تو ہر مرتبہ اگر وہ ان مذکورہ سنتوں پر عمل کرلے تو گویا دن اور رات میں صرف گھرمیں داخل ہوتے وقت وہ بیس سنتوں پر عمل کرے گا۔ ٭ گھر سے نکلنے کی دعا پڑھنا: ﴿بِسْمِ اللّٰہِ تَوَ کَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ [ابو داؤد،ترمذی] ’’ اللہ کے نام کے ساتھ میں نے اللہ پر بھروسہ کیااور اللہ کی مدد کے بغیر نہ کسی چیز سے بچنے کی طاقت ہے نہ کچھ کرنے کی۔‘‘ اس دعا کی فضیلت صحیح حدیث کے مطابق یہ ہے کہ انسان جب یہ دعا پڑھ لیتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے: (۱) تجھے اللہ کافی ہے(یعنی ہر اُس چیز سے جو دنیا وآخرت میں اس کیلئے پریشان کن ہو سکتی ہے) (۲) تجھے شر سے بچا لیا گیا ہے(یعنی ہر شر اور برائی سے چاہے وہ جنوں کی طرف سے ہو یا انسانوں کی طرف سے) (۳) تیری راہنمائی کردی گئی ہے،(یعنی دنیاوی واخروی تمام امور میں)۔ [ابو داؤد،ترمذی]
Flag Counter