تقدیم[1] محترم ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری رحمۃ اللہ علیہ الْحَمْدُ لله رَبِّ الْعَالَمِيْنَ، وَالصَّلاَةُ وَالسَّلاَمُ عَلَى رسوله الكريم، وَعَلَى آله وَأَصْحَابِهِ أجمعين.امابعد! ناظرینِ باتمکین!یہ”تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی تجدیدی مساعی“نامی کتاب کی تقدیم ہے۔ کتاب کا ذکر آئندہ سطور میں آرہا ہے۔ تقدیم سے متعلق یہ عرض کرنا ہےکہ اس کا ایک حصہ تو اس داستان پر مشتمل ہے، جو کتاب سے میری واقفیت اور استفادے سے شروع ہوئی اور آج تک یہ سلسلہ قائم ہے، اس حصے میں کتاب کے عربی ترجمے کے محرکات اور اس نسخے کا ذکر بھی ہے، جس سے میں نے ترجمہ کیا ہے۔ تقدیم کا دوسرا حصہ کتاب کے مختلف اقتباسات ہیں، جن کو میں نے اپنے تاثر یا تمہید کے ساتھ پیش کیا ہے، اس سے میرا مقصود یہ ہےکہ قارئین کو استفادہ کرنے میں آسانی ہو، نیز مصنف کا علمی مقام اوردینی مسائل کی چھان بین میں ان کی بصیرت اور نکتہ رسی واضح ہوجائے۔ |
Book Name | تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی |
Writer | شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ |
Publisher | جامع مسجد مکرم اہلحدیث ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ |
Publish Year | مئی 2016ء |
Translator | حافظ شاہد محمود فاضل مدینہ یونیورسٹی |
Volume | |
Number of Pages | 512 |
Introduction |