زیارت قبور قبر کے متعلق جاہلی اور اسلامی تصورات: ”قبور“گہری زمین کو کہتے ہیں۔ چونکہ دفن میت کے لیے گڑھا کھودا جاتا ہے، اس لیے اسے بھی قبر کہتے ہیں۔ قرآن عزیز میں قبر کا ذکر مختلف مقاصد کے لیے آیا ہے: 1۔ ((ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ)) ((عبس:21) ”انسان کو اللہ تعالیٰ نے موت دی اور قبر بنانے کی تعلیم دی۔ “ یہاں تحدث بالنعمۃ مقصود ہے۔ انسان کی لاش ذلت سے بچ گئی۔ کہیں دوسرے واقعہ میں ضمناً ذکر آگیا: 2۔ ((وَلا تَقُمْ عَلَى قَبْرِهِ)) (التوبہ: 84) ”منافق کی قبر پر بھی آپ مت جائیں۔ “ 3۔ ((حَتَّىٰ زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ)) (التکاثر:2) 4۔ (( يَبْعَثُ مَن فِي الْقُبُورِ)) (الحج:7) 5۔ ((وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ)) (الانفطار:4) ان مقامات میں قبر کا ذکرتذ کرتاً حادثے کے طور پر آیا ہے، اس میں نہ اعزاز ہے نہ استخفاف۔ ابتدائے آفرینش میں سب سے پہلا ناحق قتل ہابیل کا ہوا[1]قاتل حيران تها کہ لاش كس طرح ٹھكانے لگائے ؟ ايك كوے كی راہنمائی سے علم ہوا کہ لاشیں اس طرح سنبھالی جاتی |
Book Name | تحریک آزادی فکر اور شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی تجدیدی مساعی |
Writer | شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ |
Publisher | جامع مسجد مکرم اہلحدیث ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ |
Publish Year | مئی 2016ء |
Translator | حافظ شاہد محمود فاضل مدینہ یونیورسٹی |
Volume | |
Number of Pages | 512 |
Introduction |