Maktaba Wahhabi

281 - 512
امام بخاری فرماتے ہیں[1]: ((فليحذر امرء أن يتقول على رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم)) [2] (عون: ص1/382) یعنی آنحضرات صلی اللہ علیہ وسلم پر تقول اور جھوٹ سے ایسے لوگوں کو ڈرنا چاہئے۔ مسلم اور ابو داؤد کے اس مقام کو بغور ملاحظہ فرمائیں۔ معاملہ واضح ہے: (( لِمَنْ كَانَ لَهُ قَلْبٌ أَوْ أَلْقَى السَّمْعَ وَهُوَ شَهِيدٌ)) (ق:37) دوسری حدیث دوسری حدیث عبد اللہ بن مسعود سے مروی ہے۔ عبد اللہ فرماتے ہیں: (( فلم يرفع يديه إلا مرة واحدة)) (ابو داؤد: 1/272) ’’آپ نے صرف ایک دفعہ ہاتھ اٹھائے‘‘ ((قال أبو داؤد:  هذا مختصر من حديث طويل، وليس هو بصحيح علىٰ هذا اللفظ) (ص 1/273) اندریں صورت پہلی حدیث کا موضوع سے تعلق نہیں۔ دوسری باتفاق ائمہ حدیث ضعیف ہے۔ (( قال ابن مبارك: لم يثبت عندي قال أبو حاتم هذا حديث خطأ قال أحمد بن حنبل ويحيى بن آدم هو ضعيف وتابعهما البخاري علىٰ ذلك قال أبو داؤد و ليس بصحيح، قال الدارقطني: لم يثبت )) (عون المعبود: 1/ 272) ’’ابن مبارک فرماتے ہیں: حدیث ثابت نہیں۔ ابو حاتم فرماتے ہیں: یہ
Flag Counter