Maktaba Wahhabi

20 - 512
تحریک کے ارتقا سے واقفیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ بنا بریں جامعہ سلفیہ بنارس میں ادارہ ٔ تحقیقاتِ اسلامیہ نے ڈاکٹر مقتدی حسن، (مدرس جامعہ وایڈیٹر مجلّہ جامعہ) کے سامنے یہ تجویز رکھی کہ وہ اس کتاب کو عربی میں منتقل کریں، تاکہ عرب قارئین بھی اس کا مطالعہ کرسکیں۔ موصوف رحمۃ اللہ علیہ نے بڑے اچھے انداز میں اپنی یہ ذمے داری نبھائی ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ مولف اور مترجم کو ہماری طرف سے اور علم کی خدمت کرنے کی بنا پر بہترین جزاعنایت فرمائے۔ مترجم کے لیے علم اور بھلائی کی راہ آسان کرے اور ہرایک کو اپنی مرضیات کی توفیق مرحمت فرمائے۔ وصلى الله على خير خلقه، محمد و آله وأصحابه أجمعين. (مولانا)عبیداللہ مبارکپوری لائل پور، مبارکپور، اعظم گڑھ 19 شوال 1396ھ۔ 16 اکتوبر 1976ء
Flag Counter