Maktaba Wahhabi

14 - 194
تمہید القرآن الکریم خاتم الرسل جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی کلام کے بہت سے نام ہیں اور اس کے بہت سے اوصاف ہیں ۔ کسی شے کے متعد د نام اور زیادہ اوصاف مسمی کے شرف اور موصوف کی عظمت و قدر کی دلیل ہیں ۔ کلام اللہ کے مشہور ترین ناموں میں سے ’’القرآن‘‘ اور ’’ الکتاب‘‘ ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَاُوْحِیَ اِلَیَّ ہٰذَا الْقُرْاٰنُ لِاُنْذِرَکُمْ بِہٖ وَمَنْ مبَلَغَ﴾ (الانعام: 19) ’’اور میرے پاس یہ قرآن بطور وحی کے بھیجا گیا ہے تاکہ میں اس کے ذریعے تم کو اور جس کو یہ پہنچے ان سب کو ڈراؤں۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰ نًا سُیِّرَتْ بِہِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِہِ الْاَرْضُ اَوْ کُلِّمَ بِہِ الْمَوْتٰی﴾ (الرعد: 31) ’’اگر کسی قرآن (آسمانی کتاب) کے ذریعے پہاڑ چلادیے جاتے ، زمین ٹکڑے ٹکڑے کر دی جاتی یا مردوں سے باتیں کروائی جاتیں۔‘‘ (یعنی یہی قرآن ہی ہوتا ) اور فرمایا: ﴿نَحْنُ نَقُصُّ عَلَیْکَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَآاَوْحَیْنَآ اِلَیْکَ ہٰذَا الْقُرْاٰنَ﴾ (یوسف: 3) ’’ہم آپ کے سامنے بہترین بیان پیش کرتے ہیں کیونکہ ہم نے آپ کی طرف
Flag Counter