Maktaba Wahhabi

640 - 677
’’بے شک وہ لوگ جو پاک دامن، بے خبر مومن عورتوں پر تہمت لگاتے ہیں وہ دنیا اور آخرت میں لعنت کیے گئے اور ان کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔‘‘ اس آیت کریمہ میں ’’الغافلات‘‘ بمعنی سلیم الصدر، صافی القلب اور جو ہر قسم کے مکر و فریب سے خالی ہوتی ہیں ۔[1] ۵۔جب سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ام مسطح کی بات سنی کہ وہ اپنے بیٹے مسطح کو بددعا دے رہی ہے تو ان کا کس طرح دفاع کیا؟ اور جب عائشہ رضی اللہ عنہا کو معلوم ہو گیا کہ مسطح بھی ان کے متعلق افواہ پھیلانے والوں میں شامل ہے تو اس کے باوجود سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کبھی مسطح کو منافقوں میں شریک نہیں کیا اور اگر وہ سنگ دل ہوتیں تو مسطح کے بارے میں غیض و غضب سے بھر چکی ہوتیں اور ان کا لہجہ اور رویہ ان کے ساتھ بگڑ چکا ہوتا، کیونکہ انھیں اپنے ذاتی دفاع کا حق تھا اور دفاعی طور پر آدمی جتنی بھی سخت زبان استعمال کر لے اس کے بارے میں یہی کہا جاتا ہے .... اگرچہ اس کا لب و لہجہ سخت تھا لیکن وہ اپنا دفاع کر رہا تھا۔ تو پھر اس وقت ذاتی دفاع کی کیا صورت ہو سکتی ہے کہ جب عورت کی شرافت اور شرم و حیا پر حملہ کیا گیا ہو؟ ۶۔ہماری امی جان کی دیانت اور تقویٰ کے بارے میں ام المؤمنین سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کی گواہی جو خود ان کی اپنی قلبی طہارت و صفائے نفس کی دلیل ہے۔ جب انھوں نے اپنی پڑوسن کے بارے میں روشن مدحت کے کلمات ادا کیے حالانکہ ان دونوں کے درمیان فضائل اور تقرب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حصول کے لیے ہر وقت مقابلہ جاری رہتا۔ تو سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا نے بھی پاک اور سچی بات کی اور ام المؤمنین سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا نے اپنی پڑوسن عفیفۂ کائنات سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی پاک دامنی کی گواہی دے دی۔ اس کے بارے میں سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا یوں گویا ہیں : ’’اور یہ وہی ذات شریفہ ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دیگر بیویوں کی نسبت فضائل کی تلاش میں مجھ سے مقابلے کی حالت میں رہتیں ، لیکن اللہ تعالیٰ نے انھیں ان کے ورع اور اپنے فضل سے افواہ پرستوں کے شر سے محفوظ رکھا۔‘‘ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی بھی ثنا کی اور اس کی نیکوکاری کی گواہی دی اور یہ کہ جو کچھ بھی اس نے کہا وہ اپنے قبیلہ کی حمایت اور تعصب میں اس کے منہ سے نکل گیا۔ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کی باتوں کو اس کے ایمان میں نقص کی دلیل نہیں بنایا اور نہ ہی اس کے مقام و مرتبہ میں کمی کے لیے
Flag Counter