Maktaba Wahhabi

65 - 677
امہات المؤمنین اور دیگر صحابیات کا تذکرہ: امام حاکم رحمہ اللہ [1]نے لکھا ہے: ’’ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جس پاک باز زوجہ محترمہ کے ذکر سے ابتداء کرتے ہیں وہ صدیقہ بنت صدیق، عائشہ بنت ابوبکر الصدیق رضی ا للہ عنہما ہیں ۔‘‘[2] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ[3]فرماتے ہیں : ’’ وہ صدیقہ بنت صدیق ہیں رضی ا للہ عنہما ۔‘‘ [4] ۶۔الحُمَیْراء:....سرخی مائل۔ الحمیراء ، حمراء کی تصغیر ہے۔ جس کا معنی سرخ ہے۔ علامہ ذہبی رحمہ اللہ [5]لکھتے ہیں : ’’اہل حجاز کے ہاں حمراء اس رنگ پر بولا جاتا ہے جو سفید ہو لیکن سرخی کی اس میں جھلک ہو(یعنی سرخ و سپید ) اور یہ اہل حجاز میں نادر ہوتا ہے۔‘‘[6] اس لقب کا تذکرہ متعدد احادیث میں آیا بھی ہے۔ [7]تاہم ان احادیث میں کلام ہے۔یہاں تک کہ امام ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
Flag Counter