Maktaba Wahhabi

25 - 677
پاکیزگی اور براء ت کی اس دستاویز کی تیاری میں کس جاں فشانی سے کام لیا گیا ہے۔ یہ سارا فضل و احسان یقیناً اللہ سبحانہ کا ہی ہے۔ کتاب کی تیاری میں کیا گیا کام ادارے سے منسلک علماء نے اس مقالے کی ترتیب و تدوین میں درج ذیل اُمور کا اہتمام کیا: ۱۔مسابقہ میں کامیاب ہونے والے علمی و تحقیقی مقالہ جات سے اہم اور مفید مواد کو یکجا کیا۔ اس کی مراجعت کی ، اسے سنوارا اور جہاں جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں عبارات میں کمی بیشی بھی کی۔ ۲۔بے شمار اضافہ جات کر کے نامکمل علمی و تحقیقی عبارات و مواد کو مکمل کیا تاکہ ام المؤمنین سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی سیرت کے تما م پہلوؤں کا احاطہ ہو۔ آپ کا علمی مقام و مرتبہ، دعوتی کارہائے نمایاں اور آپ کی ذات پر لگائے گئے جھوٹے اور من گھڑت الزامات کا مکمل احاطہ اور ان کا ردّ اور بطلان وغیرہ، حتی کہ یہ کتاب سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اُم المؤمنین والمؤمنات کی سیرت کے ایک منفرد انسائیکلو پیڈیا کی صورت میں سامنے آگئی۔ رضی اللّٰہ عنہا و ارضاھا۔ ۳۔کتاب میں جو حدیث و آثار پہلی مرتبہ وارد ہوئے، ان کی مکمل تخریج و تحقیق کا اہتمام۔ ۴۔لغت کی کتابوں کے مطابق مشکل الفاظ کے معانی اور احادیث وغیرہ کی شرح تحریر کر دی۔ ۵۔کتاب میں جہاں جہاں بھی پہلی بار کسی عظیم شخصیت کا نام اور تذکرہ آیا اس موقع پر ان کا مختصر تعارف و حالاتِ زندگی تحریر کیے۔لیکن اسانید میں وارد راویوں ، جرح و تعدیل کے ضمن میں مذکور اشخاص یا جن کا تذکرہ ضمناً کسی حوالے سے آیا ، یا جو ہمارے ہم عصر ہیں ، ان کے حالات طوالت کے خوف سے ترک کر دیے۔ ۶۔کتاب کی متعدد علمی فہارس کا اہتمام۔ کلمہ ٔ شکر اس موقع پر میں اللہ تعالیٰ کا خصوصی شکر اد اکروں گا کہ جس نے اس عظیم خدمت کو انجام دینے کی ہمیں توفیق اور ہمت عطا فرمائی اور ہمیں اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و عصمت کا دفاع کرنے کا شرف بخشا۔ (الحمد للّٰہ رب العالمین) اسی طرح میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کروں گا جس نے بھی اس عمل میں حصہ ڈالا۔ ان میں سے کچھ
Flag Counter