Maktaba Wahhabi

506 - 677
دار آخرت کو منتخب کیا اور اسی لیے اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر حرام کر دیا کہ ان بیویوں کے بدلے آپ کوئی اور کر لیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر حرام کر دیا کہ ان بیویوں کے بعد کسی اور عورت سے شادی کریں اور اس آیت خیار اور تحریم کے بعد کی مدت میں اختلاف ہے کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شادی کرنے کی اجازت تھی یا نہیں ۔قرآنی نصوص کے مطابق جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تو وہ سب امہات المومنین کے لقب سے معمور تھیں ۔ پھر قرآن میں یہ وضاحت آ چکی تھی کہ گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں اور توبہ سے گناہوں کی معافی ہو جاتی ہے اور نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں اور مصائب پر صبر کرنے سے گناہوں کا کفارہ ادا ہو جاتا ہے۔[1] یہی اوصاف امہات المؤمنین رضی ا للہ عنہن کے شایانِ شان ہیں جو تمام مومنوں کی مائیں ہیں ۔ ان کا فضل و شرف اور ان کی صلاحیتیں یقینی ہیں اور اہل السنہ کے علاوہ اولیاء اللہ کی کما حقہ توقیر کرنے والا کوئی دکھائی نہیں دیتا۔ وہ ہمیشہ عادلانہ فیصلے کرتے ہیں اور معاملات کو انصاف کے ترازو میں تولتے ہیں ۔ چونکہ ان میں غلو کرنے والوں کا ظلم بھی نہیں اور نہ ہی افتراء پردازوں جیسی جرأت ہے۔ مذکورہ بالا شبہ کے جواب کا خلاصہ مذکورہ بالا شبہ کے جواب کا خلاصہ ہم دو نکات میں بیان کر سکتے ہیں : ۱۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا راز فاش کرنے والی حفصہ رضی اللہ عنہا تھیں نہ کہ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ۔ سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حفصہ سے فرمایا: ’’تم کسی کو نہ بتانا اور ام ابراہیم مجھ پر حرام ہے۔ سیّدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے جو حلال کیا ہے کیا آپ اسے حرام کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کی قسم! میں اس کے قریب بھی نہیں جاؤں گا۔ بقول راوی جب تک حفصہ نے عائشہ کو خبر نہ کر دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ام ابراہیم کے قریب نہیں گئے۔ تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿ قَدْ فَرَضَ اللّٰهُ لَكُمْ تَحِلَّةَ أَيْمَانِكُمْ ﴾ (التحریم: ۲) ’’بے شک اللہ نے تمہارے لیے تمہاری قسموں کا کفارہ مقرر کر دیا ہے۔‘‘[2]
Flag Counter