Maktaba Wahhabi

72 - 677
ہوئیں ۔ [1] سیّدہ رضی اللہ عنہا کے بھائی: ان کے حقیقی بھائی (۱) عبدالرحمن بن ام رومان ہیں ۔ (۲) عبداللہ اور ایک بہن اسماء۔ قتلۃ یا قتیلۃ بنت عبدالعزیٰ کے بطن سے تھے۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اسلام سے قبل زمانہ ٔ جاہلیت میں اس سے شادی کی۔ اس کے اسلام میں اختلاف ہے۔ (۳) محمد بن اسماء بنت عمیس۔[2] دوسری بہن ام کلثوم بنت حبیبہ بنت خارجہ۔[3] یہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد پیدا ہوئی۔ [4] سیّدہ رضی اللہ عنہا کی پھوپھیاں : وہ سب صحابیات ہیں : (۱) ام عامر (۲)قریبہ (۳)ام فروہ رضی اللہ عنہن۔ [5] سیّدہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی والدین: سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ابو القُعَیس[6] کی بیوی نے دودھ پلایا۔ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ’’ابو القُعَیس کے بھائی افلح نے میرے پاس آنے کی اجازت طلب کی ، جب پردے کا حکم نازل ہو چکا تھا، تو میں نے کہا: جب تک میں اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت نہ لے لوں تجھے اپنے گھر میں آنے کی اجازت نہ دوں گی، کیونکہ اس (افلح) کے بھائی ابو القعیس نے تو مجھے دودھ نہیں پلایا بلکہ ابو القعیس کی بیوی نے مجھے دودھ پلایا ہے۔ تبھی
Flag Counter