Maktaba Wahhabi

456 - 677
(۱)اس روایت کا راوی سیف بن عمر اسدی تمیمی ہے۔ اس کے بارے میں یحییٰ بن معین نے کہا: ’’ضعیف ہے۔‘‘[1] دوسری بار کہا: ’’ایک ٹکا (یعنی سب سے کم قیمت سکّہ) اس سے بہتر ہے۔‘‘[2] امام ابو حاتم نے کہا: ’’اس کی حدیث متروک ہے۔‘‘[3] امام ابو داود رحمہ اللہ نے کہا: ’’یہ کچھ بھی نہیں ۔‘‘[4] امام نسائی[5] رحمہ اللہ نے کہا: ’’ضعیف ہے۔‘‘[6] امام ابن حبان[7] نے کہا: ’’سیف ثقہ مشائخ کی طرف نسبت کر کے موضوع روایات لاتا ہے اور سیف احادیث وضع کرتا تھا۔ نیز اس پر زندیق ہونے کی تہمت بھی ہے۔‘‘[8] دار قطنی نے کہا: ’’یہ متروک ہے۔‘‘[9] (۲)اس حدیث کا ایک راوی نصر بن مزاحم العطار ہے جس کی کنیت ابوالفضل المنقری الکوفی ہے۔ بغداد میں رہا۔ امام دارقطنی نے اسے ’’ضعفاء و متروکین‘‘ میں شمار کیا۔[10]
Flag Counter