Maktaba Wahhabi

318 - 677
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ سیّدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی وفات پر کہا: ’’اے عائشہ! اللہ تعالیٰ نے تیرے سارے دُکھ درد دُور کر دیے۔ روئے زمین پر کوئی ایسا ذی روح نہیں تھا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تجھ سے زیادہ محبوب رکھتے ہوں ، سوائے تمہارے باپ کے۔‘‘ پھر فرمایا: ’’میں اللہ سے مغفرت چاہتی ہوں ۔‘‘ (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مقابلے میں ان کے باپ سے زیادہ محبت کرتے تھے)۔‘‘[1] زیاد بن ابیہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کی طرف مالِ کثیر بھیجا اور سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو زیادہ دیا۔ قاصد امیر سیّدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے سامنے معذرت کرنے لگا، تو ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ’’ہم پر اسے وہ فضیلت دیا کرتے جو ہمارے لیے زیاد سے بہت زیادہ افضل تھے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔‘‘[2] ۴۔سیّدنا ابن عباس رضی ا للہ عنہما کے کلمات: جب ابن عباس رضی ا للہ عنہما سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مرض الموت میں ان کی عیادت کے لیے آئے تو انھیں یوں مخاطب کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تمام بیویوں سے زیادہ آپ سے محبت کرتے تھے اور آپ صرف طیب چیز سے ہی محبت کرتے تھے۔‘‘[3] نیز انھوں نے فرمایا: ’’آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ہیں ، آپ رضی اللہ عنہا کے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کنواری سے شادی نہیں کی اور آپ کی براء ت آسمان سے نازل ہوئی۔‘‘[4] ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں :
Flag Counter