i: سلف صالحین کا پیش آمدہ مصائب کا سبب اپنے گناہوں کو ٹھہرانا:سلف صالحین اپنے اوپر نازل شدہ مصیبتوں کا سبب اپنے گناہوں کو ٹھہراتے تھے۔ اس سلسلے میں ذیل میں چار مثالیں ملاحظہ فرمائیے:ا: امام ابن سعد نے ابن ابی ملیکہ رضی اللہ عنہسے روایت نقل کی ہے، کہ:[أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ أَبِيْ بَکْرِ الصِّدِّیْقِ رضی اللّٰه عنہا کَانَتْ تَصْدَعُ، فَتَضَعُ یَدَھَا عَلٰی رَأْسِہَا، وَ تَقُوْلُ: ’’بِذَنْبِيْ، وَ مَا یَغْفِرُہُ اللّٰہُ تَعَالٰی أَکْثَرُ۔‘‘[1] [بلاشبہ حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہا کو سر درد ہوتا، تو اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھتیں اور فرماتیں:’’میرے گناہ کی وجہ سے اور جو اللہ تعالیٰ معاف فرماتے ہیں، وہ زیادہ ہے۔‘‘ب: مُرَّۃ ہمدانی بیان کرتے ہیں:’’رَأَیْتُ عَلٰی ظَہْرِ کَفِّ شُرَیْحٍ[2] قُرْحَۃً، فَقُلْتُ: ’’یَا أَبَا أُمَیَّۃَ![3]مَا ھٰذَا؟‘‘میں نے شریح کی ہتھیلی پر پھوڑا دیکھا، تو میں نے عرض کیا:’’اے ابو امیہ! یہ کیا ہے؟‘‘