دوں؟‘‘[1]]آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ۔‘‘[’’جو (یعنی جتنا حصہ) تم چاہو۔‘‘]میں نے عرض کیا: ’’اَلرُّبُعَ؟‘‘[’’ایک چوتھائی؟‘‘] [یعنی کیا میں اپنے لیے دعا کے اوقات میں سے ایک چوتھائی وقت آپ پر درود کے لیے مخصوص کر دوں؟]آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ لَّکَ۔‘‘[’’جو (یعنی جتنا حصہ) تم پسند کرو، (لیکن) اگر تم زیادہ (حصہ مختص) کرو، تو وہ تمہارے لیے بہتر ہے۔‘‘]میں نے عرض کیا: ’’فَالنِّصْفَ؟‘‘’’سو آدھا۔‘‘ (یعنی کیا میں اپنے لیے دعا کرنے کے اوقات میں سے آدھا وقت آپ پر درود پڑھوں)۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ، وَ إِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ۔‘‘[’’جو تم پسند کرو اور اگر تم زیادہ کرو، تو وہ بہتر ہے۔‘‘]میں نے عرض کیا: ’’فَالثُّلُثَیْنِ؟‘‘[’’پس دو تہائی۔‘‘آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مَا شِئْتَ، فَإِنْ زِدْتَّ فَہُوَ خَیْرٌ۔‘‘