[ایک شخص نے حسن کے روبرو [قحط سالی] کی شکایت کی]،تو انہوں نے اُسے فرمایا:’’اِسْتَغْفِرِ اللّٰہَ۔‘‘[’’اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرو۔‘‘]وَ شَکَا آخَرُ إِلَیْہِ الْفَقْرَ، فَقَالَ لَہُ: ’’اِسْتَغْفِرِ اللّٰہَ۔‘‘[ایک دوسرے شخص نے اُن کے سامنے غربت و افلاس کی شکایت کی، تو انہوں نے اس سے فرمایا:[’’اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگو۔‘‘]وَ قَالَ لَہٗ آخَرُ: ’’اُدْعُ اللّٰہَ أَنْ یَرْزُقَنِيْ وَلَدًا۔‘‘ فَقَالَ لَہٗ: ’’اِسْتَغْفِرِ اللّٰہَ۔‘‘[ایک اور شخص نے اُن سے درخواست کی: ’’اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے، کہ وہ مجھے لڑکا عطا فرمائیں۔‘‘تو انہوں نے اُسے کہا: ’’اللہ تعالیٰ نے بخشش طلب کرو۔‘‘]وَ شَکَا إِلَیْہِ آخَرُ جَفَافَ بُسْتَانِہٖ، فَقَالَ لَہٗ: ’’اِسْتَغْفِرِ اللّٰہَ۔‘‘ایک اور شخص نے اُن کے سامنے اپنے باغ کی خشک سالی کا شکوہ کیا، تو انہوں نے اسے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ سے معافی کی التجا کرو۔‘‘فَقُلْنَا لَہٗ فِيْ ذٰلِکَ۔[(ابن صبیح کہتے ہیں): تو ہم نے اس بارے میں ان کے رُو برو عرض کیا]۔ایک دوسری روایت میں ہے:ربیع بن صبیح نے اُن کی خدمت میں عرض کیا:’’أَتَاکَ رِجَالٌ یَشْکُوْنَ أَنْوَاعًا، فَأَمَرْتَہُمْ کُلَّہُمْ بِالْاِسْتِغْفَارِ۔‘‘[1]