اور اپنے فقر سے پہلے اپنی تونگری کواور اپنی مشغولیت سے پہلے اپنی فراغت کواور اپنی موت سے پہلے اپنی زندگی کو]۔۴: امام بخاری نے حضرت علی رضی اللہ عنہسے نقل کیا ہے، کہ بلاشبہ انہوں نے فرمایا:’’اِرْتَحَلَتِ الدُّنْیَا مُدْبِرَۃً، وَ ارْتَحَلَتِ الْآخِرَۃُ مُقْبِلَۃً، وَ لِکُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا بَنُوْنٌ، فَکُوْنُوْا مِنْ أَبْنَائِ الْآخِرَۃِ، وَ لَا تَکُوْنُوْا مِنْ أَبْنَائِ الدُّنْیَا، فَإِنَّ الْیَوْمَ عَمَلٌ وَّ لَا حِسَابَ، وَ غَدًا حِسَابٌ وَ لَا عَمَلَ‘‘۔[1] [’’دنیا مُنہ موڑ کر جا رہی ہے اور آخرت اپنا رخ (ہماری طرف) متوجہ کر کے آ رہی ہے۔ دونوں میں سے ہر ایک بیٹے ہیں، سو تم آخرت کے بیٹے بنو، دنیا کے بیٹوں میں شامل نہ ہو جاؤ، کیونکہ آج (وقتِ) عمل ہے اور (آخری) حساب نہیں اور کل حساب ہے اور (فرصتِ) عمل نہیں‘‘]۔۵: امام بخاری نے اشعار کی صورت میں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:اِغْتَنِمْ فِيْ الْفَرَاغِ فَضَلَ رُکُوْعِفَعَسٰی أَنْ یَّکُوْنَ مَوْتُکَ بَغْتَۃًکَمْ صَحِیْحٌ رَأَیْتُ مِنْ غَیْرِ سُقْمذَھَبَتْ نَفْسُہُ الصَّحِیْحَۃُ فَلْتَۃً[2] [فراغت میں رکوع کی فضیلت (کے پانے) کو غنیمت جانو، کیونکہ شاید کہ تمہاری موت یکایک ہو جائے۔