امام ابن حبان نے یہی حدیث، الفاظ کے معمولی فرق کے ساتھ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہکے حوالے سے روایت کی ہے[1] اور اس پر حسبِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [ذِکْرُ اسْتِحْقَاقِ الْقَوْمِ عِقَابَ اللّٰہِ جَلَّ وَ عَلَا عِنْدَ ظَہُوْرِ الزِّنٰی وَ الرِّبَا فِیْہِمْ]۔[2] [کسی قوم میں زنا اور سود کے عام ہونے پر اُن کا اللہ بزرگ و برتر کی سزا کا مستحق ہونا]۔ii: امام بخاری اور امام مسلم نے حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہاسے روایت نقل کی ہے، (کہ انہوں نے بیان کیا)، کہ میں نے عرض کیا:’’یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! أَنَہْلِکُ وَ فِیْنَا الصَّالِحُوْنَ؟‘‘[’’اے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! کیا نیک لوگوں کے اپنے درمیان ہوتے ہوئے بھی ہم ہلاک ہو جائیں گے؟]آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’نَعَمْ إِذَا کَثُرَ الْخَبَثُ‘‘۔[3] [ہاں جب بدکاری زیادہ ہو جائے گی]۔کتاب [المفہم] کے محققین نے اس حدیث پر حسبِ ذیل ضمنی عنوان تحریر کیا ہے:[ہِلَاکُ الصَّالِحِیْنَ وَ الطَّالِحِیْنَ فِیْ حَالِ اِنْتِشَارِ الزِّنَا]۔[4]