Maktaba Wahhabi

309 - 347
تحفظ نسواں بل۔ نقد وتجزیہ اور متبادل حل تحفظ نسواں بل 2016ء پنجاب کی صوبائی اسمبلی سے جب سے پاس ہوا ہے، اس کی مخالفت اور حمایت نہایت شدومد سے جاری ہے۔ مخالفت کرنے والے بلاتفریق مسلک ومشرب علمائے کرام اور تمام دینی جماعتیں ہیں، کسی بھی مذہبی مکتب فکر کی حمایت اس کوحاصل نہیں ہے۔ حمایت کرنے والے کون ہیں ؟ایک تو اس کے بنانے والے، اور وہ ہیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے امن وامان سے متعلق خصوصی یونٹ، خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں، انسانی حقوق کے کارکن اور پنجاب اسمبلی کی خواتین رکن۔ [1] ان میں دیکھ لیجئے، ایک بھی عالم دین یا ایسی شخصیت نہیں ہے جسے علوم دینیہ میں مہارت یاکم ازکم شناسائی ہی ہو۔ حمایت کرنے والوں کی دوسری قسم وزراء، ودیگر وابستگان حکومت اور ان اراکین اسمبلی پر مشتمل ہے جنہوں نے کچھ عرصہ قبل تعلیمی اداروں میں رقص وسرور کی محفلوں کے انعقاد کے خلاف پاس ہونے والے بل کی مخالفت کرکے اس کوختم کروادیاتھا اور ان
Flag Counter