Maktaba Wahhabi

363 - 492
(أَمَا إِنَّہُ قَدْ صَدَقَکَ وَہُوَ کَذُوبٌ)’’اس نے سچ کہا ہے، حالانکہ وہ جھوٹا ہے۔‘‘ ۵۔ بوقت ِجماع دعا پڑھنا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’تم میں سے کوئی شخص جب اپنی بیوی سے جماع کرنا چاہے تو یہ دعا پڑھے: (بِسْمِ اللّٰہِ اللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا)’’اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ !ہمیں شیطان سے بچا اور جو چیز تو ہمیں عطا فرمائے اسے بھی شیطان سے بچا۔‘‘ اگر اِس جماع کے بعد انہیں بچہ دیا گیا تو شیطان اُسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔‘‘[1] ۶۔ صبح وشام کے اذکا رپڑھنا جو شخص صبح وشام کے مسنون اذکار ہمیشہ پابندی سے پڑھتا رہے وہ باذن اللہ شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا۔اور شیطان اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔انہی اذکار میں سے معوذتین(سورۃ الفلق اور سورۃ الناس)کو تین تین مرتبہ پڑھنا بھی شامل ہے۔اسی طرح ان میں سے ایک یہ بھی ہے: (اَللّٰہُمَّ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْأرْضِ رَبَّ کُلِّ شَیْیٍٔ وَّمَلِیْکَہُ ، أَشْہَدُ أَن لَّا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ ، أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِی وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَشِرْکِہِ ، وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلٰی نَفْسِی سُوْئً ا أَوْ أَجُرَّہُ إِلٰی مُسْلِمٍ) یہ اور اِس طرح کے دیگر اذکار(جن کا ذکر ہم اپنے ایک اور خطبہ بعنوان ’ ذکر اللہ کے فوائد وثمرات ‘ میں کر چکے ہیں)اگر ان پر مداومت کی جائے تو اللہ تعالی ان اذکار کی برکت سے انسان کو شیطان کے فتنے سے بچا لیتا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اس کے فتنے سے محفوظ رکھے اور اپنے دین پر استقامت نصیب فرمائے۔
Flag Counter