Maktaba Wahhabi

367 - 465
تسبیح کرتے اور اس پر ایمان رکھتے ہیں۔اور ایمان والوں کیلئے استغفار کرتے ہیں ( اور کہتے ) ہیں : اے ہمارے رب ! تو نے اپنی رحمت اور علم سے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے، لہذا جن لوگوں نے توبہ کی اور تیری راہ کی پیروی کی انھیں بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔اے ہمارے رب ! انھیں ان ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔اور ان کے آباؤ اجداد، ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے جو صالح ہیں انھیں بھی۔بلا شبہ تو ہر چیز پر غالب اور حکمت والا ہے۔‘‘ 2۔لوگوں کو خیر کی تعلیم دینے والوں کیلئے ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( إِنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہٗ وَأَہْلَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِیْنَ حَتَّی النَّمْلَۃَ فِی جُحْرِہَا وَحَتَّی الْحُوتَ لَیُصَلُّونَ عَلٰی مُعَلِّمِ النَّاسِ الْخَیْرَ)) [1] ’’ بے شک اللہ تعالی رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے اور آسمانوں اور زمینوں والے حتی کہ چیونٹی اپنی بِل میں اور حتی کہ مچھلی بھی سب چیزیں اُس شخص کیلئے رحمت کی دعا کرتی ہیں جو لوگوں کو خیر کی تعلیم دیتا ہے۔‘‘ 3۔اپنی جائے نماز پر بیٹھے رہنے والوں کیلئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : ((……۔وَالْمَلَائِکَۃُ یُصَلُّوْنَ عَلیٰ أَحَدِکُمْ مَادَامَ فِیْ مَجْلِسِہِ الَّذِیْ صَلّٰی فِیْہِ، یَقُوْلُوْنَ : اَللّٰہُمَّ ارْحَمْہُ، اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لَہُ، اَللّٰہُمَّ تُبْ عَلَیْہِ، مَا لَمْ یُؤْذِ فِیْہِ، مَا لَمْ یُحْدِثْ فِیْہِ)) ’’اور تم میں سے کوئی شخص جب تک اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے فرشتے اس کیلئے دعا کرتے رہتے ہیں۔وہ کہتے ہیں : اے اللہ! اس پر رحم فرما۔اے اللہ! اس کی مغفرت فرما۔اے اللہ! اس کی توبہ قبول فرما۔وہ بدستور اسی طرح دعا کرتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ کسی کو اذیت نہ دے یا اس کا وضو نہ ٹوٹ جائے۔‘‘[2] 4۔پہلی صفوں میں نماز پڑھنے والوں کیلئے حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( إِنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی الصُّفُوفِ الْأُوَلِ )) [3] ’’ بے شک اللہ تعالی رحمت بھیجتا ہے اور فرشتے دعا کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو پہلی صفوں میں نماز
Flag Counter