Maktaba Wahhabi

380 - 465
کفارات، درجات، منجیات اور مہلکات اہم عناصرِ خطبہ : 1۔گناہوں کا کفارہ بننے والے تین امور 2۔درجات میں بلندی کا ذریعہ بننے والے تین امور 3۔نجات کا سبب بننے والے تین امور 4۔ہلاکت وبربادی کا سبب بننے والے تین امور پہلا خطبہ محترم حضرات ! آج کے خطبۂ جمعہ کا موضوع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث مبارک ہے، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار چیزوں کو بیان فرمایا : 1۔الکفارات، یعنی گناہوں کا کفارہ بننے والے تین امور 2۔الدرجات، یعنی درجات میں بلندی کا ذریعہ بننے والے تین امور 3۔المنجیات، یعنی نجات کا سبب بننے والے تین امور 4۔المہلکات، یعنی ہلاکت وبربادی کا سبب بننے والے تین امور آئیے سب سے پہلے وہ مکمل حدیث سماعت کیجئے، اس کے بعد ہم ان امور کی وضاحت قدرے تفصیل سے کریں گے۔ان شاء اللہ تعالی حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( ثَلَاثٌ کَفَّارَاتٌ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِیَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُہْلِکَاتٌ )) ’’ تین چیزیں گناہوں کا کفارہ ہیں، تین چیزیں درجات میں بلندی کا ذریعہ ہیں، تین چیزیں نجات کا سبب بنتی اور تین چیزیں ہلاکت کا سبب بنتی ہیں۔‘‘ ((فَأَمَّا الْکَفَّارَاتُ : فَإِسْبَاغُ الْوُضُوْئِ فِی السَّبَرَاتِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاۃِ بَعْدَ الصَّلَاۃِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَی الْجَمَاعَاتِ )) ’’ جہاں تک کفارات کا تعلق ہے تو وہ یہ ہیں : سخت سردیوں میں مکمل وضو کرنا، ایک نماز کے بعد دوسری نماز
Flag Counter