Maktaba Wahhabi

110 - 465
اُمت محمدیہ کی خصوصیات اہم عناصرِ خطبہ : 1۔امت محمدیہ کے فضائل 2۔دنیا میں امت محمدیہ کی خصوصیات 3۔آخرت میں امت محمدیہ کی خصوصیات پہلا خطبہ محترم حضرات ! یوں تو اللہ رب العزت کے ہم پر بے شمار احسانات اور اس کی ان گنت نعمتیں ہیں، جن کا ہم جتنا شکر ادا کریں اتنا کم ہے، تاہم اُس کا ایک بہت بڑا احسان یہ ہے کہ اس نے ہمیں نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں شامل فرمایا، جو کہ سب سے افضل اور سب سے بہتر امت ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ وَکَذٰلِکَ جَعَلْنٰکُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا ﴾[1] ’’ اور اسی طرح ہم نے تمھیں ( اے مسلمانو ! ) ایک معتدل اور بہترین امت بنایا ہے۔‘‘ اسی طرح فرمایا : ﴿ کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ تُؤمِنُوْنَ بِاللّٰہِ ﴾ [2] ’’ تم بہترین امت ہو جسے لوگوں کیلئے پیدا کیا گیا ہے۔تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو۔اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔‘‘ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی آیت کی تفسیر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : (( أَنْتُمْ تُتِمُّوْنَ سَبْعِیْنَ أُمَّۃً،أَنْتُمْ خَیْرُہَا وَأَکْرَمُہَا عَلَی اللّٰہِ)) [3] ’’ تمھارے ساتھ امتوں کی تعداد ستر پوری ہوگئی ہے۔تم سب سے بہتر اور اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ معزز امت ہو۔‘‘ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے اِس آیت مبارکہ کی تفسیر یوں کی :
Flag Counter