Maktaba Wahhabi

366 - 465
ورحمت کرتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ فرشتے مومنوں سے محبت کرتے ہیں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( إِذَا أَحَبَّ اللّٰہُ عَبْدًا نَادَی جِبْرِیْلَ إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبَّہٗ، فَیُحِبُّہٗ جِبْرِیْلُ، فَیُنَادِیْ جِبْرِیْلُ فِی أَہْلِ السَّمَائِ : إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوْہُ، فَیُحِبُّہٗ أَہْلُ السَّمَائِ، ثُمَّ یُوْضَعُ لَہُ الْقَبُولُ فِی الْأَرْضِ )) [1] ’’ جب اللہ تعالی کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبریل کو پکار کر کہتا ہے : بے شک اللہ نے فلاں آدمی سے محبت کر لی ہے، لہٰذا تم بھی اس سے محبت کرو۔چنانچہ جبریل اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔پھر جبریل آسمان والوں میں پکار کر کہتے ہیں : بے شک اللہ تعالی نے فلاں آدمی سے محبت کر لی ہے، لہٰذا تم سب بھی اس سے محبت کرو، چنانچہ آسمان والے ( فرشتے ) اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔اس کے بعد زمین میں بھی اسے مقبول بنا دیا جاتا ہے۔‘‘ فرشتے مومنوں سے نہ صرف محبت کرتے ہیں بلکہ ان کیلئے رحمت ومغفرت کی دعا بھی کرتے ہیں۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : ﴿ ھُوَ الَّذِیْ یُصَلِّیْ عَلَیْکُمْ وَ مَلٰٓئِکَتُہٗ لِیُخْرِجَکُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوْرِ وَ کَانَ بِالْمُؤمِنِیْنَ رَحِیْمًا ﴾[2] ’’ وہی ( اللہ تعالی ) ہے جو تم پر رحمت بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے تمھارے لئے دعا کرتے ہیں، تاکہ اللہ تمھیں اندھیروں سے نکال کر نورِ ( حق ) تک پہنچا دے۔اور اللہ مومنوں پر بے حد رحم کرنے والا ہے۔‘‘ فرشتے کن خوش نصیبوں کیلئے دعا کرتے ہیں ؟ 1۔توبہ کرنے والوں کیلئے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَہُ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَیُؤمِنُوْنَ بِہٖ وَیَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ آمَنُوْا رَبَّنَا وَسِعْتَ کُلَّ شَیْئٍ رَّحْمَۃً وَّعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِیْلَکَ وَقِہِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ ٭ رَبَّنَا وَأَدْخِلْہُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِیْ وَعَدْتَّہُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِہِمْ وَأَزْوَاجِہِمْ وَذُرِّیَّاتِہِمْ إِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴾[3] ’’جو ( فرشتے ) عرش اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے اردگرد ہیں، سب اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی
Flag Counter