Maktaba Wahhabi

182 - 465
’’ لوگوں میں سب سے بہتر شخص کون ہے ؟ ‘‘ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( کُلُّ مَخْمُومِ الْقَلْبِ صَدُوقِ اللِّسَانِ)) ’’ ہر وہ شخص جس میں دو صفات ہوں : وہ مخموم القلب ہو اور سچی زبان والا ہو۔‘‘ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے گزارش کی : سچی زبان والا تو ہم جانتے ہیں۔مخموم القلب سے کیا مراد ہے ؟ توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( ہُوَ التَّقِیُّ النَّقِیُّ، لَا إِثْمَ فِیْہِ وَلَا بَغْیَ، وَلَا غِلَّ وَلَا حَسَدَ )) ’’ مخموم القلب وہ ہوتا ہے جس میں اللہ کا ڈر ہو، پاک صاف ہو، اس میں کوئی گناہ نہ ہو اور نہ ہی اس میں ظلم ہو۔اور نہ اس میں خیانت ہو اور نہ ہی حسد ہو۔‘‘[1] لہٰذا ہم بھی اگر سب سے بہتر بننا چاہتے ہوں تو ہمیں ان صفات کو اختیار کرنا پڑے گا۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں کو حسد، بغض اور نفرت سے پاک کردے۔اور ہمارے دلوں میں تمام مسلمانوں کیلئے محبت پیدا کردے۔
Flag Counter