Maktaba Wahhabi

147 - 465
کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی یہ دعا اکثر وبیشتر پڑھتے تھے جیسا کہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب میرے پاس ہوتے تو یہ دعا بکثرت پڑھتے۔میں نے ایک مرتبہ آپ سے پوچھ ہی لیا کہ اے اللہ کے رسول ! آپ یہ دعا بہت پڑھتے ہیں، کیا وجہ ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( یَا أُمَّ سَلَمَۃَ، إِنَّہُ لَیْسَ آدَمِیٌّ إِلَّا وَقَلْبُہُ بَیْنَ أُصْبُعَیْہِ مِنْ أَصَابِعِ اللّٰہِ، فَمَنْ شَائَ أَقَامَ وَمَنْ شَائَ أَزَاغَ )) [1] ’’ اے ام سلمہ ! ہر آدمی کا دل اللہ تعالی کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے، پس وہ جس کو چاہے سیدھا رکھے اور جس کو چاہے کج روی میں مبتلا کردے۔‘‘ آخر میں ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں دین پر استقامت اور ثابت قدمی نصیب فرمائے۔اور ہمارے دلوں میں ایمان کو اور زیادہ مضبوط کرے۔اورہمیں ایمان کی لذت کو حاصل کرنے کے تمام اسباب اختیار کرنے کی توفیق دے۔آمین وآخر دعوانا أن الحمد للّٰه رب العالمین
Flag Counter